1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس اور يوکرين کے مابین ڈرون حملوں کا تبادلہ

27 اگست 2023

ہفتے اور اتوار کی درميانی شب يوکرين اور روس دونوں کے مابین ڈرون حملوں کے تبادلے کی اطلاع ہے۔ ان حملوں ميں تاہم جانی و مالی نقصانات کا نہیں کہا گیا البتہ طرفین نے غالباً ایک دوسرے کی اہم تنصيبات کو ہدف بنایا ہے۔

https://p.dw.com/p/4VcWz
Russland Drohnenangriff auf Moskau
تصویر: AP Photo/picture alliance

روسی افواج نے ہفتے اور اتوار کی درميانی شب يوکرين کے شمالی اور وسطی علاقوں پر متعدد فضائی حملے کيے۔ يوکرينی فوج نے اپنے بيان ميں کم از کم چار کروز ميزائلز کو مار گرانے کا دعوی کيا ہے۔ کييف کے گورنر رسلان کراووچينکو نے بتايا کہ ملبے کے گرنے سے کم از کم دو افراد زخمی ہوئے جبکہ دس عمارات کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے دفاعی افواج کے کام کو سراہا اور کہا کہ ان کی بروقت کارروائی کی وجہ سے اہم عسکری تنصيبات يا آبادی والے علاقوں ميں کوئی نقصان نہيں ہوا۔

Ukrainische wiederverwendbare Luftangriffsdrohne `Punisher´
تصویر: SERGEI SUPINSKY/AFP

يہ امر اہم ہے کہ صبح تقريباً تين بجے سے لے کر چھ بجے تک پورا کا پورا ملک يوکرين ہائی الرٹ پر تھا۔ روسی افواج يوکرين کے خلاف اس جنگ ميں باقاعدگی سے فضائی حملے کرتی آئی ہيں۔ يہ حملے دور دراز کے علاقوں سے کيے جاتے ہيں۔

روسی يوکرينی جنگ کے پانچ سو دن

واگنر گروپ کی مسلح بغاوت، روس ميں ایمرجنسی

چينی صدر کا دورہ روس، مقصد دوستی يا ثالثی؟

دوسری جانب اتوار کو روس نے بھی اپنے دو خطوں ميں ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعوی کيا ہے۔ يہ دونوں علاقے کرسک اور بريانسک يوکرينی سرحد کے پاس واقع ہيں۔ وزارت دفاع نے اپنے بيان ميں کہا کہ ان علاقوں ميں دو بغير پائلٹ والے ڈرون طيارے گرائے گئے۔ ''کييف حکومت نے رات گئے اور ستائيس اگست کی صبح روس ميں دوبارہ دہشت گردانہ حملوں کی کوشش کی۔‘‘ فوری طور پر ان حملوں ميں جانی يا مالی نقصان کی تفصيلات سامنے نہيں آئیں۔

رزق بھی ہتھیار بن گیا

يہ امر اہم ہے کہ نو سال قبل روس کے ساتھ الحاق کے بعد کريميا کے خطے ميں باقاعدگی کے ساتھ ڈرون حملے ہوتے رہتے ہيں۔ ان حملوں کی وجہ سے ماسکو کے ہوائی اڈوں سے پروازوں کا سلسلہ متاثر ہوتا ہے۔ يوکرين براہ راست ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہيں کرتا تاہم يہ کہتا آيا ہے کہ روسی تنصيبات کو نشانہ بنانے سے اس کی جوابی اقدامات کو تقويت ملتی ہے اور اپنی سرزمين واپس لينے کے ہدف کے حصول کے لیے ایسا کیا جاتا ہے۔

لاکھوں يوکرينی شہری لکڑی، پانی اور روٹی کے لیے محتاج

ع س / ک م (روئٹرز)