1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سرمائی اولمپکس،میڈل ٹیبل پر اب امریکہ آگے

18 فروری 2010

کینیڈا میں جاری اکیسویں سرمائی اولمپکس مقابلوں میں امریکہ چودہ میڈل جیتنے کے بعد میڈل ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ جرمنی دوسرے نمبر پر ہے جس نے ابھی تک دس میڈل اپنے نام کئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/M4kz
امریکی کھلاڑی Lindsey Vonn خواتین کی downhill ریس کے دورانتصویر: picture-alliance/ dpa

ان مقابلوں کے پانچویں روز کے اختتام تک چوراسی ایونٹس کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ امریکہ نے ابھی تک پانچ سونے کے، تین چاندی کے جبکہ چھ کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ امریکی کھلاڑیوں نے مردوں کے ایونٹس میں تین جبکہ خواتین کے مقابلوں میں دو سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔

امریکی کھلاڑیوں نے سنو بورڈنگ میں دو، الپائن اسکیئنگ، فری اسٹائل اسکیئنگ اور سپیڈ اسکیٹنگ مقابلوں میں ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔

Olympische Spiele Vancouver Eisschnelllauf Jenny Wolf
جرمن کھلاڑی جینی وولف سپیڈ اسکیٹنگ کے دورانتصویر: picture-alliance/ dpa

اس وقت ان کھیلوں میں میڈل جیتنے کے حوالے سے جرمنی دوسرے نمبر پر ہے۔ مردوں کے مقابلوں میں جرمنی ایک تمغے جیت چکا ہے جبکہ خواتین مقابلوں میں اس وقت میڈل جیتنے کی دوڑ میں جرمنی سب سے آگے ہے۔ خواتین مقابلوں میں جرمنی نے مجموعی طور پر چھ تمغے حاصل کئے ہیں۔ جن میں دو سونے کے تمغوں کے علاوہ تین چاندی اور دو کانسی کے میڈل بھی جیتے ہیں۔ جرمنی نے دو سونے کے تمغے Luge جبکہ سونے کا ایک تمغہ Biathlon مقابلوں میں جیتا ہے۔

میڈل جیتنے کے حوالے سے اس وقت فرانس تیسرے جبکہ کینیڈا چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں نے بالترتیب سات اور چھ تمغے حاصل کئے ہیں۔ ان دونوں ممالک نے سونے کے دو دو تمغے جیتے ہیں۔ دوسری طرف جنوبی کوریا اس دوڑ میں اگرچہ ابھی تک پانچویں نمبر پر ہے تاہم اس نے سونے کے تین تمغے حاصل کر لئے ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: کشور مصطفےٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں