1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سعودی عرب: تاریخی مقام پر ایک خاتون منی سکرٹ میں کیسے؟

بینش جاوید AFP
18 جولائی 2017

سعودی حکام اس ویڈیو کی تحقیقات کر رہے ہیں جس میں ایک لڑکی منی سکرٹ پہن کر سعودی عرب کے ایک انتہائی مقدس مقام پر چل رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/2gjjr
Screenshot Twitter Frau Besucht Stadt in Saudi Arabien im Minirock
تصویر: Twitter/BuzzFeedWorld

نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق  ’’ماڈل خولود‘‘ نامی سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر ایسی کئی ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں جس میں ایک نوجوان لڑکی منی اسکرٹ پہنے تاریخی قلعے اشیقر میں گھوم رہی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے کئی صارفین اپنے اکاؤنٹس سے شئیر کر رہے ہیں۔

ریاض کی مقامی حکومت نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس خاتون کا کھوج لگانے کی کوشش جاری ہے جو ’غیر مناسب‘ لباس میں اس جگہ کا دورہ کر رہی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے اس خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی عرب کی پولیس کے ایک ذیلی محکمہ جس کا تعلق سماجی مسائل اور اخلاقیات سے ہے کا بھی کہنا ہے کہ وہ بھی متعلقہ حکام کے ساتھ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی افراد اس خاتون ماڈل کے حق میں بیانات دے رہے ہیں تو ایک بڑی تعداد میں کئی افراد نے اس خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک صارف نے لکھا،’’ اس خاتون نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، چاہے ہمیں یہ پسند ہو یا نہیں ، قانون کا احترام کرنا ضروری ہے۔‘‘

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس خاتون ماڈل کا موازنہ ایوانکا اور مالانیا ٹرمپ سے کیا جنہوں نے سعودی عرب کے حالیہ دورے میں اپنا سر نہیں ڈھکا تھا۔