1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کشیدگی میں کمی کا اشارہ

5 مارچ 2019

پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین ٹرین سروس بحال ہو گئی ہے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اسکول بھی پیر سے کھل گئے۔ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ دونوں ہماسیہ ممالک کے مابین کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3ESfS
تصویر: Getty Images/AFP/N. Nanu

اکستان ریلوے کے ترجمان اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ تازہ کشیدگی کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ روز 180 مسافروں کو لے کر لاہور سے اٹاری کے لیے روانہ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے یہ ٹرین رابطہ گزشتہ ہفتے اس وقت منقطع کر دیا گیا تھا، جب گزشتہ ہفتے کے فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین  تناؤ عروج پر پہنچ گیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین یہ ٹرین سروس 1976ء میں شروع کی گئی تھی۔

Indien -Samjhauta Express Zug
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Sharma

تاہم رواں ہفتے کے آغاز پر ہی اس کشیدگی میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی تھی، جس کی ایک مثال پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کا بحال ہونا بھی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کے قریب چکوٹھی نامی علاقے کے ایک استاد راجہ جلیل نے بتایا کہ اسکول تو پیر سے کھل گئے، لیکن حاضری کم ہی رہی۔

راجہ جلیل کے بقول، ’’ہم نے اپنے دن کا آغاز امن کے لیے دعاؤں سے کیا۔ اس موقع پر بچوں نے فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔‘‘

گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارتی دستوں کے مابین کنٹرول لائن کے آر پار شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران آٹھ پاکستانی شہری اور دو فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

Samjhauta Express Zug
تصویر: Getty Images/AFP/N. Nanu

دوسری جانب گزشتہ ہفتے پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھی مکمل طور پر بند کر دی تھییں تاہم پیر سے پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں نے دوبارہ مکمل طور پر اپنا کام شروع کر دیا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں