1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سنجے دت کی زندگی کے نشیب و فراز اور خفیہ راز

28 جون 2018

سنجو ایک ایسے شخص کی زندگی پر بنائی گئی فلم ہے، جو متعدد زندگیاں گزار رہا ہے۔ اس فلم میں منشیات کی لت میں مبتلا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے سنجے دت کی زندگی کے پنہاں رازوں پر سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/30T8v
Indien Sanjay Dutt Schauspieler Archivbild 2006
تصویر: picture alliance/AP Photo

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کو ’ڈیڈلی دت‘  بھی کہا جاتا ہے۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں وہ چار برس سے زائد عرصہ جیل میں بھی گزار چکے ہیں۔ یہ اسلحہ انہیں ان افراد نے فراہم کیا تھا، جو انیس سو ترانوے کے ممبئی بم حملوں میں ملوث تھے۔

اب سنجے دت کی زندگی کے مشکل حالات پر مبنی ’سنجو‘ نامی فلم جمعے کے روز نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس فلم میں سنجے دت کی زندگی کے ان حالات کو بھی پیش کیا گیا ہے، جب وہ بالی ووڈ کے اسٹار نہیں بنے تھے۔

Promotion Bollywood-Film Sanju
اس فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیںتصویر: AFP/Getty Images/S. Jaiswal

 فلم کے آغاز سے پہلے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور شریک مصنف ابھیجیت جوشی نے سنجے دت سے تفصیلی گفتگو بھی کرتے رہے ہیں۔ سنجے دت سے ان ملاقاتوں کا مقصد یہ جاننا تھا کہ ان کے بعض اعمال کے پیچھے کون سے عناصر کارفرما تھے۔

راج کمار ہیرانی کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’میں یہ جاننے کے لیے پرجوش تھا کہ اس کے بعض اعمال کے پیچھے کیا چیزیں کارفرما تھیں؟‘‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فلم میں اٹھاون سالہ دت کی کہانی ان کی زبانی پیش نہیں کی گئی بلکہ یہ کہانی انہوں نے اپنے نقطہ ء نظر کے حوالے سے پیش کی ہے، ’’اب یہ لوگ طے کریں گے کہ سنجے دت حقیقی روپ کونسا ہے؟‘‘

سنجے دت کی قسمت کا ستارہ اسی کی دہائی میں چمکنا شروع ہوا تھا، جب انہوں نے ایکشن فلموں کے کئی خطرناک سین خود ہی سرانجام دیے تھے۔ یہی مشکل اور خطرناک اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے انہیں ’ڈیڈلی دت‘ کے نام سے پکارہ جانے لگا تھا۔

لیکن شہرت کے ساتھ ساتھ یہ اسٹار کوکین اور ہیروئن جیسی منشیات کا عادہ بھی ہو چکا تھا۔ سنجے دت کے بقول ان کا والدہ نرگس دت کے انتقال کا دکھ ان کے لیے اس قدر شدید تھا کہ انہوں نے ڈرگز کا استعمال شروع کر دیا تھا۔

سنجے دت کی سزا ختم، جیل سے رہا

اسی کی دہائی میں سنجے دت کی فلمیں ’جیتے ہیں شان سے‘ اور ’قانون اپنا پنا‘ نے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی شہرت حاصل کی۔ اسی طرح نوے کی دہائی میں سنجے دت کی فلموں ’ساجن‘ اور ’کھل نائیک‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔

اس فلم میں سنجے دت کی تین شادیوں اور ان کی گرل فرینڈز کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سنجے دت کے اپنے والد سنیل دت کے ساتھ مشکل تعلقات کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

ا ا / ع ح