1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شائقین کی نظروں کے سامنے سے شاہکار کی چوری

28 جنوری 2019

ماسکو کی تریتیاکوف گیلری میں موجود شائقین نے ایک روسی فنکار کا ایک شاہکار اپنی نظروں کے سامنے چوری ہوتے دیکھا لیکن انہیں علم ہی نہ ہوا کہ اس فن پارے کو چرایا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/3CJly
تصویر: picture-alliance/AP Photo/P. Golovkin

روسی فنکار آرخپ کوئندزی نے یہ فن پارہ بیسویں صدی میں تخلیق کیا تھا، جس میں ایک قدرتی منظر کو پینٹ کیا گیا ہے۔ اس فن پارے کی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار یورو کے لگ بھگ ہے۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ماسکو کی تریتیاکوف گیلری میں نمائش کے دوران بڑی آسانی سے چور اس فن پارے کو شائقین کی آنکھوں کے سامنے سے اٹھا کر لے گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خفیہ کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح چور ’Ai-Petri.Crimea ‘ نامی تصویر کو اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کی مطابق پریشان اور تذبذب کا شکار شائقین فن نے دیکھا کہ ایک نوجوان نے گیلری کی دیوار سے تصویر اتاری اور اسے اپنے ساتھ لے کر چلتا بنا۔ انہیں کچھ دیر بعد احساس ہوا کہ وہ ایک بڑی چوری کے چشم دید گواہ ہیں۔

روسی وزارت ثقافت کے مطابق آرخپ کوئندزی کی اس تخلیق کی قیمت بارہ ملین روبل ہے، جو ایک لاکھ ساٹ ہزار سے لے کر ایک لاکھ بیاسی ہزار یورو کے برابر بنتی ہے۔

ماسکو کی تریتیاکوف گیلری کا شمار فن کے شعبے میں روس کے اہم ترین عجائب گھروں میں ہوتا ہے۔ اس آرٹ گیلری کو اس سے قبل بھی جرائم پیشہ افراد حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

آرخپ کوئندزی  قدرتی مناظر کی منظر کشی کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں۔ 2008ء میں ان کی تخلیق ’Birch grove ‘ تین ملین ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

رات کی تاریکی میں فن پاروں کی تخلیق