1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی مقدونیہ میں 56 غیرقانونی پاکستانی تارکین وطن پکڑے گئے

22 اپریل 2019

شمالی مقدونیہ میں پولیس نے ایک وین میں چھپے ہوئے 58 غیرقانونی تارکین وطن کو برآمد کر لیا ہے، جن میں بڑی تعداد پاکستانی شہریوں کی تھی۔

https://p.dw.com/p/3HCls
Deutschland Handys von Flüchtlingen im Visier
تصویر: picture alliance/NurPhoto/N. Economou

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ وین کو روک کر تلاشی لی گئی، تو اس میں 58 غیرقانونی تارکین وطن چھپے ہوئے تھے، جن میں 56 پاکستانی اور دو شامی شہری تھی۔ پولیس کے مطابق یہ وین کوسووو سے شمالی مقدونیہ میں داخل ہوئی تھی۔

پکڑے گئے ان تارکین وطن کو یونانی سرحد کے قریبی علاقے گیوگیلیجا میں واقع ایک مہاجر مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ بہت سے تارکین وطن یونان اور کوسووو سے مقدونیہ اور پھر شمالی اور مغربی یورپی ممالک کی جانب جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان تارکین وطن کی اسمگلنگ کے شبے میں تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

شمالی مقدونیہ ہی میں رواں برس مارچ میں اس وقت ایک بنگلہ دیشی تارکین وطن ہلاک اور چھ پاکستانی زخمی ہو گئے تھے، جب انہوں نے پکڑے جانے کے خوف سے ایک تیز رفتار گاڑی سے چھلانگ لگائی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایک مشتبہ وین کو روکنے کی کوشش کی گئی، تو اس کے ڈرائیور میں گاڑی میں موجود تارکین وطن کو چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانے کا کہا۔ اس گاڑی میں مجموعی طور پر 14 پاکستانی تارکین وطن سوار تھے۔

ع ت، الف الف (روئٹرز، اے ایف پی)