1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فارمولا ون: برازیل گراں پری

رپورٹ :عابد حسین ، ادارت: شادی خان سیف18 اکتوبر 2009

برازیل گراں پری کے لئے ساؤ پاؤلو کے مشکل ٹریک پر سنسنی خیزی سے عبارت موٹر ریسنگ مقابلے میں ڈرائیونگ چیمپیئن شپ کے حقدار کا نام سامنے آ سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/K9DF
برازیل گراں پری کے شائقینتصویر: picture-alliance/dpa

فارمولا ون کا ریس کا سیزن اپنے اختتام کے قریب ہے۔ اب صرف دو مقابلے باقی ہیں۔ ایک کا انعقاد آج برازیل میں ہو رہا ہے اور دوسرا ایک ماہ بعد پہلی بار خلیجی ریاست ابُو ظہبی کے نئے ریس ٹریک پر منعقد ہو گا۔

گزشتہ برس تک برازیل کار ریس فارمولا ون سیزن کی کئی برسوں سے آخری ریس ہوتی تھی۔ اس موقع پر ڈرائیور چیمپیئن شپ کی ٹرافی بھی دی جاتی تھا۔ اِس بار صرف یہ ہو گا کہ تقریباً ورلڈ ڈرائیونگ چیمپئن شپ کا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔ البتہ اگر میزبان ملک کے ڈرائیور Rubens Barrichello کو کامیابی حاصل ہوتی ہے تو پھر ابو ظہبی کا انتظار کرنا پڑے گا۔

برازیل کے مرکزی کاروباری شہر ساؤپاؤلو کے ریس ٹریک انٹرلاگوس میں منعقد کئے جانے والے پول پوزیشن مقابلے کو شدید بارش کا سامنا رہا۔ اِس باعث یہ پول مقابلےتقریباً درہم برہم ہو کر رہ گئے تھے۔ شدید بارش کی وجہ سے ٹریک پر بارشی پانی بھی ڈرائیوروں کے راستے کی رکاوٹ تھا۔ تیز رفتار موٹر گاڑیوں کے لئے مجموعی صورت حال خاصی خطرناک تھی۔

جرمنی کے سباسطیئن فیٹل کی گاڑی بارش کی وجہ سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ ڈرائیونگ چیمپیئن شپ کے حصول کا خواب دیکھنے والے برطانوی ڈرائیور جینسن بٹن کو چودہویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ دفاعی چیمپیئن لوئیس ہملٹن اِس سال پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ اُن کا چیمپیئن شپ کا دفاع ختم ہو چکا ہے۔ وہ بھی برازیل گراں پری میں کے پول پوزیشن سیشن میں کوئی امپکٹ چھوڑنے میں مکمل ناکام رہے۔

جینسن بٹن کی چیمپیئن شپ کو سب سے بڑا خطرہ جرمن ڈرائیور سباسطیئن فیٹل اور برازیل کے Rubens Barrichello سے ہے۔ دونوں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب تیسری اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ فرق صرف چودہ پوائنٹ کا ہے۔ برازیل گراں پری کے پول مقابلے میں صرف ایک راؤنڈ پہلے بیٹن کی قسمت اُن کا ساتھ چھوڑ گئی۔ وہ ٹاپ ٹین یعنی پہلی دس پوزیشنوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ برازیلی ڈرائیور کا اپنے وطن میں پول مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اُن کے ہم وطنوں نے شاندار انداز میں اُن کو داد و تحسین دی۔

برازیل گراں پری کی پول مقابلوں میں Rubens Barrichello نے شدید مشکلات کے باوجود پہلا مقام حاصل کیا اور اِس طرح اتوار کو وہ ریس میں سب سے آگے ہوں گے۔ مارک ویبر نے دوسری اور ادریان سوٹل کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔ اِس طرح برازیل گراں پری میں Rubens Barrichello کے جیتنے کے امکانات کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی اپ سیٹ ہو جاتا ہے تو پھر اور بات ہو گی۔

برازیل گراں پری کا ریس ٹریک ایک مشکل ٹریک تصور ہوتا ہے جس میں ڈرائیور کو بہت احتیاط اور مہارت کے ساتھ گاڑی چلانا ہوتی ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود یہ ٹریک فارمولا ون مقابلوں میں انتہائی دلکشی اور چیلنجنگ خیال کیا جاتا ہے۔ ایک چکر کا فاصلہ پونے تین کلو میٹر سے بھی کم ہے۔ اِس ٹریک کی ڈیزائننگ بھی انتہائی منفرد سمجھی جاتی ہے۔ لیکن اس میں شارپ موڑ اور راؤنڈ کی وجہ سے ڈرائیور ریس زیادہ حاصل کرنے کا رسک نہیں لے پاتا۔ اِس میں زیادہ یے زیادہ سپیڈ جو حاصل کی گئی ہے وہ دو سو دو کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ کل اکہتر راؤنڈ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ بظاہر فی ٹریک کا فاصلہ کوئی بہت زیادہ نہیں ہے۔