1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیس بک پر ’لائیک‘ کرنے کے جرم میں مسیحی شخص گرفتار

بینش جاوید21 ستمبر 2016

پاکستان کی پولیس نے ایک 16 سالہ مسیحی لڑکے کو توہین مذہب کے الزام میں اس لیے گرفتار کر لیا ہے کیوں کہ اس نے کعبہ سے متعلق ایک تصویر کو ’لائیک‘ کر دیا تھا۔

https://p.dw.com/p/1K5xC
Saudi-Arabien Mekka Hajj Pilger umrunden die Kaaba
تصویر: Getty Images/AFP/A. Gharabli

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق اس لڑکے نے اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کی ایک قابل اعتراض تصویر کو لائیک کیا تھا۔

لاہور پولیس کے سینئیر افسر اختر انصاری نے کہا کہ اس لڑکے کو رواں ہفتے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اسے کیس کی سماعت سے قبل جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اختر انصاری کا کہنا ہے کہ اس لڑکے کو پولیس نے ایک مسلمان شہری کی شکایت پر گرفتار کیا تھا۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ کعبہ کی قابل اعتراض تصویر کو لائیک کیے جانے سے اس کے جذبات مجروح ہوئے تھے۔

پاکستان میں توہین مذہب کے قوانین کے تحت اسلام کی توہین کرنے کے جرم میں سزائے موت دی جا سکتی ہے۔ کئی مرتبہ یہ قوانین ذاتی دشمنیوں کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر اقلیتیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

سن 2015 میں مسلمانوں نے ایک مسیحی جوڑے کو قرآن کی بے حرمتی کرنے پر قتل کر دیا تھا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں