1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیٹیل نے جاپان گراں پری جیت لی

10 اکتوبر 2010

فارمولا وَن ریسنگ میں جرمنی کے سیباستیان فیٹیل نے مسلسل دوسرے سال جاپان گراں پری جیت لی ہے۔ اس سیزن میں یہ ان کی تیسری فتح ہے۔ چیمپیئن شپ لیڈر آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/PaUf
سیباستیان فیٹیل جیت کے بعدتصویر: AP

جاپان کے سوزوکا سرکٹ میں اتوار کی ریس میں سیباستیان فیٹیل کو ریڈبُل ٹیم کے لئے ایک دو کی برتری حاصل رہی۔ رواں سیزن میں ملائشیا اور موناکو کے بعد ریڈبُل نے تیسری مرتبہ ایک دو کی برتری حاصل کی۔

فیراری کے فرنینڈو الونسو تیسرے نمبر پر رہے۔ وہ مارک ویبر سے ایک اعشاریہ آٹھ سیکنڈ پیچھے تھے۔ مکلاراں ٹیم میں ان کے ساتھی جینسن بٹن اور لوئس ہمیلٹن چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر رہے۔

Formel 1 Preis Australien Gewinner Mark Webber Red Bull
مارک ویبر دوسرے نمبر پر رہےتصویر: AP

تیئس سالہ فیٹیل کے لئے جون کی یورپی گراں پری کے بعد یہ پہلی جیت ہے۔ یورپی گراں پری کے بعد وہ چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے تھے۔ اب ان کے پوائنٹس 206 ہو گئے ہیں۔

فیٹیل کے کیریئر کی یہ آٹھویں جیت ہے۔ وہ Mika Hakkinen اور مشائیل شوماخر کے بعد 5.8 کلومیٹر ہائی سپیڈ ٹریک پر مسلسل جیتنے والے پہلے ڈرائیور ہیں۔ ہاکینن نے یہ فتوحات 1998ء اور 1999ء میں جبکہ شوماخر نے 2000ء اور 2002ء میں اپنے نام کیں۔ اس وقت ویبر کے پوائنٹس 220 ہیں جبکہ الونسو، فیٹیل کے برابر 206 پر ہیں۔ ہمیلٹن 192اوربٹن 189 پر ہیں۔

سیباستیان فیٹیل نے اتوار کی فتح کا سہرا اپنی ’شاندار‘ کار کے سر رکھا۔ انہوں نے کہا، ’یہ سارا کھیل وقت کا ہے۔’

فیٹیل نے کہا، ’ایسا لگتا ہے یہ ٹریک تمام ہائی سپیڈ کارنرز کے ساتھ ہمارے ہی لئے بنایا گیا ہو۔ کسی بھی ڈرائیور کے لئے یہ بہت پرلطف پہلو ہے۔ جیسے جیسے کار میں ایندھن کم ہوتا ہے، تو یہ ہلکی پڑتی جاتی ہے اور مزہ اور بھی زیادہ آتا ہے۔‘

جرمن ڈرائیور فیٹیل نے جاپان گراں پری کے آغاز پر ہی پھرتی دکھانی شروع کر دی تھی۔ ریس شروع ہونے پر سب سے پہلے انہیں کی گاڑی حرکت میں آئی۔

Flash-Galerie Singapur F1
فیٹیل کی کیریئر کی یہ آٹھویں کامیابی ہےتصویر: AP

اس ریس کے دوران روسی ڈرائیور Vitaly Petrov کی کار سرکٹ کے باہر کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ وہ نِکو ہلکین بیرگ کے ویلیمز کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ فیراری کے فیلپا ماسا فورس انڈیا کے Tonio Liuzzi سے ٹکرا گئے۔ دونوں وہیں پر ریٹائرڈ ہو گئے۔

برازیل کے لوکاس ڈی گراسی کی کار بھی خطرناک حادثے کا شکار ہوئی، تاہم وہ خود محفوظ رہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں