1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلارجنٹائن

لیونل میسی نے نیا کلب جوائن کر لیا، ارب پتی کھلاڑیوں کا کلب

15 ستمبر 2020

فٹ بال کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی نے نیا کلب جوائن کر لیا ہے۔ وہ ارب پتی کھلاڑیوں کے کلب میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایف سی بارسلونا کے یہ فارورڈ کھلاڑی اب تک ایک بلین ڈالر سے زائد کما چکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3iVRi
لیونل میسی جنوری دو ہزار گیارہ میں فیفا کا دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز اور گولڈن بال حاصل کرنے کے بعدتصویر: Getty Images/AFP/F. Fife

امریکی جریدے 'فوربس‘ کے مطابق میسی اب تک 840 ملین یورو یا ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ وہ صرف اس سال ہی 126 ملین ڈالر کمائیں گے، جن میں سے 92 ملین ڈالر انہیں ہسپانوی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا کی طرف سے کھیلنے کی وجہ سے ملیں گے۔ یہی نہیں انہیں رواں برس مختلف اداروں کے ساتھ کمرشل سپانسرشپ معاہدوں کی وجہ سے بھی تقریباﹰ 34 ملین ڈالر کی آمدنی ہو گی۔

'فوربس‘ نے لکھا ہے کہ لیونل میسی دنیا کے ایسے صرف چوتھے کھلاڑی ہیں، جو ایک سپورٹس مین کے طور پر اپنے کیریئر کے دوران ہی کھیل سے ہونے والی آمدنی کے باعث ارب پتی بنے ہیں۔ ان سے پہلے اتنی زیادہ مالی کامیابی حاصل کرنے والے تین کھلاڑیوں میں سے دو کا تعلق امریکا سے تھا اور ایک کا پرتگال سے۔

ان امریکی کھلاڑیوں میں سے ایک عالمی شہرت یافتہ گولفر ٹائیگر ووڈز تھے اور دوسرے باکسنگ کے پیشہ ور چیمپیئن کھلاڑی فلوئڈ مے ویدر۔ میسی سے پہلے ارب پتی بننے والے فٹ بالر پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو تھے، جو کھیل کے میدان میں میسی کے اہم ترین حریفوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

Symbolbild | Dollar Scheine
میسی دنیا کے ایسے صرف چوتھے کھلاڑی ہیں، جو ایک سپورٹس مین کے طور پر اپنے کیریئر کے دوران ہی کھیل سے ہونے والی آمدنی کے باعث ارب پتی بنےتصویر: picture-alliance/dpa/AFP Creative

باسکٹ بال کے لیجنڈ سمجھے جانے والے امریکی کھلاڑی مائیکل جارڈن بھی ارب پتی تو بن گئے تھے مگر انہوں نے یہ منفرد اعزاز ایک پیشہ ور باسکٹ بالر کے طور پر اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد حاصل کیا تھا۔

تب ان کی دولت میں بہت زیادہ اضافے کا سبب کھیلوں کا سامنا تیار کرنے والےا دارے Nike کے ساتھ کمرشل معاہدہ اور امریکی این بی اے کی باسکٹ بال ٹیم شارلٹ ہورنیٹس کو خرید لینا بنے تھے۔

اس وقت 33 سالہ میسی گزشتہ بیس سال سے اسپین میں ایف سی بارسلونا کے لیے کھیل رہے ہیں۔

'فوربس‘ کی سب سے زیادہ آمدنی والے فٹ بالروں کی تازہ ترین فہرست کے مطابق اس سال دنیا کے دس مہنگے تترین فٹ بال کھلاڑی مجموعی طور پر 570 ملین یورو کمائیں گے۔ یہ رقم گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ بنتی ہے۔

م م / ا ا (اے ایف پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں