1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

متنازعہ خاکے بنانے والے کارٹونسٹ کو جرمنی میں میڈیا ایوارڈ

9 ستمبر 2010

جرمنی میں صحافیوں کی تنظیم پوٹسڈامر جرنلسٹ یونین کی جانب سے اس سال کا میڈیا ایوارڈ پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکے بنانے والے ڈینش کارٹونسٹ کو دیا گیا۔

https://p.dw.com/p/P7kr
75 سالہ کرٹ ویسٹرگارٹ نے میڈیا ایورڈ دینے والی پوٹسڈامر جرنلسٹ یونین کا شکریہ ادا کیاتصویر: AP

ڈینشن اخبار ژیلانڈز پوسٹن کے کارٹونسٹ کُرٹ ویسٹرگارٹ کو میڈیا ایوارڈ جرمن چانسلر انگیلا میرکل پوٹس ڈام میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیا۔ کرٹ ویسٹر گارٹ کو آزادی صحافت کے لئے سرانجام دی جانے والی کوششوں کے صلے میںM100 پرائز دیا گیا۔ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے کارٹونسٹ ویسٹرگارٹ نے چار سال قبل پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکے بنائے تھے، جس کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔

NO FLASH Karikaturist Westergaard, Merkel und Gauck in Potsdam
ویسٹرگارٹ کو میڈیا ایوارڈ ان کی بہادری اور مغربی اقتدار کا دفاع کرنے کی وجہ سے دیا گیاتصویر: picture alliance/dpa

پوٹسڈامر یونین آف جرنلسٹ نے کُرٹ ویسٹرگارٹ کو میڈیا ایوارڈ ان کی بہادری، مغربی اقتدار کا دفاع کرنے اور قتل کی دھمکیوں کے باوجود آزدای اظہار کے لئے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ کرٹ ویسٹرگارٹ متنازعہ خاکوں کی اشاعت کے بعد سے ہی پولیس کی حفاظت میں رہتے ہیں اور کسی اضافی پریشانی سے بچنے کے لئے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ پوٹس ڈام کے مشہور زمانہ قلعہ میں یہ تقریب منقعد ہوئی اور قلعے کو چاروں اطراف سے پولیس نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ صحافیوں اور تقریب کے شرکاء کی سخت چیکنگ کی گئی۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویسٹر گارٹ کے خاکوں کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا یہ بات اہم نہیں کہ ان کے بنائے ہوئے کارٹونوں کے بارے میں کوئی اچھی رائے رکھتا ہے یا بری، بطور کارٹونسٹ انہیں ہر طرح کے کارٹون بنانے کی اجازت ہے۔ میرکل کے بقول یورپ میں کارٹونسٹ کو ہر طرح کے خاکے بنانے کی اجازت ہے۔ ساتھ ہی یورپ ایک ایسی جگہ ہے، جہاں مذہب اور اظہار کی بھی آزادی ہے اور جہاں مذہب اوراعتقاد کا احترام بھی کیا جاتا ہے۔

اس موقع یر 75 سالہ کرٹ ویسٹرگارٹ نے میڈیا ایورڈ دینے والی پوسٹڈامر جرنلسٹ یونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے ایک اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اپنا کام کیا تھا اپنی ذمہ داری نبھائی تھی اور انہیں اس پر کسی قسم کا ملال نہیں ہے۔ کرٹ ویسٹرگارٹ نے فلوریڈا میں قرآن کے نسخے نذر آتش کرنے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چرچ نے ایسا فیصلہ کر کے اپنی حدود کو پار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی کا اظہار سوچ سمجھ کر، روشن خیالی اور عقل و دانش کے ساتھ کیا جانا چاہیے اور قرآن کو نذر آتش کرنے کا معاملہ اس سے بہت مختلف ہے۔

Potsdam M100 Medien Preis Kurt Westergaard Angela Merkel
یورپ میں کارٹونسٹ کو ہر طرح کے خاکے بنانے کی اجازت ہے، میرکلتصویر: AP

جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل نے چانسلر میرکل کی جانب سے کُرٹ ویسٹرگارٹ کو میڈیا ایوارڈ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی اخبار فرینکفرٹ الگمائنے نے اسے ایک خطرہ قرار دیا۔ بلڈ اخبار نے لکھا کہ جرمن چانسلر نے تقریب میں شرکت کرکے بہاردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پوٹسڈامر جرنلسٹ یونین ہر سال صحافت کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افراد کو میڈیا ایوارڈ دیتی ہے۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت : کشور مصطفی