1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مودی جی، ’’اچھے دنوں کا وعدہ کیا ہوا؟‘

21 ستمبر 2018

سن 2014ء میں نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم میں ’اچھے دن آ رہے ہیں‘‘ کے نعرے لگائے تھے۔ اسی انتخابی مہم کی بنا پر وہ زبردست کامیابی حاصل کرنے اور ملک کے وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوئے۔

https://p.dw.com/p/35Iv4
Nepal | BIMSTEC-Summit | Ankunft Premierminister Indien Narendra Modi
تصویر: Reuters/N. Chitrakar

خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ ایک ایسے موقع پر جب بھارتی سرکار چار برس سے زائد کا عرصہ مکمل کر چکی ہے اور ملک میں نئے انتخابات کی آمد آمد ہے، تاہم سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا مودی حکومت نے گزشتہ انتخابات میں ’اچھےدن آ رہے ہیں‘ کا وعدہ پورا کیا اور کیا بھارتی عوام کے لیے یہ ’اچھے دن‘ آ گئے؟

شاہ محمود قریشی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

بھارت: ایک ساتھ تين طلاقیں، کابینہ نے سزا کی منظوری دے دی

آئندہ برس مئی میں بھارت میں عام انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی ان انتخابات میں دوبارہ فتح حاصل کرنے کے لیے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ متحرک ہیں، تاہم ملک میں ملازمتوں کی کٹوتی، زرعی شعبے میں گرتی قیمتوں، دیہی علاقوں میں آمدن میں کمی اور ٹیکس اصلاحات کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافے کے باوجود بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ روپے کی قدر میں اسی ریکارڈ کمی کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہوا، جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر منتج ہوا۔ اسی تناظر میں بھارت میں بڑے احتجاجی مظاہرے بھی دیکھے گئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے ہوئے مدھیا پردیش ریاست سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ مصری لال نے کہا، ’’ہماری زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہم فقط دو وقت کا کھانا کھا سکتے ہیں، تاہم صابن تک خریدنے کے لیے ہمیں پیسے جوڑنا پڑتے ہیں۔‘‘ لعل نے بتایا کہ وہ دو ڈالر یومیہ کما پاتا ہے۔

روئٹرز کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں خصوصاﹰ بھارتیہ جنتا پارٹی کا گڑھ سمجھی جانے والی شمالی اور وسطی ریاستوں میں عام شہریوں کی بہت بڑی تعداد مودی حکومت کی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں ہے۔ تاہم ایک ارب تیس کروڑ آبادی والے ملک بھارت میں یہ جاننا نہایت مشکل ہے کہ آئندہ انتخابات میں نتائج کیا ہوں گے اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کا آئندہ انتخابات میں کیا اثر پڑے گا۔

ع ت، ص ح (روئٹرز)