1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’موسمياتی تبديليوں سے بچنے کے ليے سب سے نااہل پاکستان‘

19 مارچ 2018

ايچ ايس بی سی بينک کی ايک تازہ رپورٹ کے مطابق موسمياتی تبديليوں سے سب سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ملکوں کی فہرست ميں بھارت پہلے نمبر پر ہے جب کہ فہرست ميں دوسرا نمبر پاکستان کا ہے۔

https://p.dw.com/p/2ub6V
Pakistan Überschwemmung 13.09.2014
تصویر: AFP/Getty Images/A. Ali

ايچ ايس بی سی کے مطابق موسمياتی تبديليوں کے اثرات سے بچنے يا نمٹنے کے ليے تمام ملکوں ميں پاکستان سب سے کم صلاحيت کا حامل ہے۔ پاکستان، بنگلہ ديش اور فلپائن ميں غير معمولی موسمی حالات اور سيلابوں کا خطرہ سب سے زيادہ ہے۔ يہ انکشافات ايچ ايس بی سی بينک کی پير انيس مارچ کو جاری کردہ رپورٹ ميں کيے گئے ہيں۔

رپورٹ کے ليے بينک نے سڑسٹھ ملکوں سے اعدادوشمار جمع کیے ہیں۔ نتائج تک پہنچنے کے ليے موسمی حالات ميں تبديلیوں، درجہ حرارت ميں اتار چڑھاؤ اور ديگر عوامل کا جائزہ ليا گيا۔

فلپائن اور بنگلہ ديش بھی سب سے زيادہ متاثر ہونے والے ملکوں ميں شامل ہيں۔ بھارت ميں زراعت کا شعبہ سب سے زيادہ متاثر ہو سکتا ہے۔ درجہ حرارت ميں اضافے اور بارشوں کی کمی سے سب سے زيادہ متاثر وہ بھارتی ديہی علاقے ہوں گے، جہاں آب پاشی کا مناسب نظام موجود نہيں۔

ايچ ايس بی سی کی اس رپورٹ کے مطابق موسمياتی تبديليوں سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار دس سر فہرست ملکوں ميں نصف سے زائد جنوبی ايشيا ميں ہيں۔ اس گروپ ميں عمان، کولمبيا، ميکسيکو، کينيا اور جنوبی افريقہ بھی شامل ہيں۔

دوسری جانب موسمياتی تبديليوں سے سب سے کم متاثر ہونے والے ملک فن لينڈ، سويڈن، ناروے، ايسٹونيا اور نيوزی لينڈ ہيں۔

قدرتی آفات کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے ؟

ع س / ا ا، نيوز ايجنسياں