1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میونخ کانفرنس ، ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر الزامات

18 فروری 2019

سلامتی کے موضوع پر میونخ میں ہوئے بین الاقوامی اجلاس کے آخری دن ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا اور اسرائیل کو ’دیوانہ‘ قرار دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی نمائندوں نے ایران کو مشرق وسطی کے ایک بڑے خطرے سے تعبیر کیا۔

https://p.dw.com/p/3DavN
Deutschland München MSC Mohammed Dschawad Sarif
تصویر: Reuters/A. Gebert

میونخ سکیورٹی کانفرنس اپنے روایتی انداز میں اختتام پذیر ہوئی اور اتوار کی صبح ہونے والی نشست میں مشرق وسطی پر توجہ دی گئی۔ سعودی وزیرِ مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا پہلے سے طے شدہ خطاب منسوخ کرنے کی وجہ سے یہ نشست کچھ عدم توازن کا شکار ہو گئی۔ اس موقع پر اسٹیج ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے پاس تھا اور انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی نائب صدر مائیک پینس کی ایک روز قبل کی جانے والی تقریر پر روایتی انداز میں تنقید کی۔

55. Münchner Sicherheitskonferenz
تصویر: picture alliance/dpa

ظریف کی جانب سے اس طرح کی تقاریر ایک معمول کی بات ہیں۔ ظریف نے کہا کہ امریکا سعودی عرب اور اپنے اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرتے ہوئے پورے خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے اور اسی طرح یورپ بھی، ’’ہمیں (ایران کو) اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ہمیں کوئی ایک بھی جنگی جہاز فروخت نہیں کرتا ۔ ہم کس طرح اپنا دفاع کریں، تلواروں سے؟

ایران اور سعودی عرب نا صرف ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تنازعے میں ہیں بلکہ شام اور یمن میں جاری جنگوں میں بھی ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔ کئی مبصرین کو خدشہ ہے کہ جلد یا بدیر خطے کی ان دونوں طاقتوں اور ان کے اتحادیوں کے مابین کوئی بڑا مسلح تنازعہ سامنے آ سکتا ہے۔

میونخ کانفرنس کے دوران یمن میں انسانی حقوق کے کارکن اور نوبل انعام یافتہ توکل کرمان نے کہا کہ مغربی ممالک بھی یمن کی جنگ کے ذمہ دار ہیں کیونکہ ان کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے فراہم کیا جاتا ہے۔

اتوار کی صبح والے سیشن میں شرکت کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو بھی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے شرکت سے معذرت کی لی تھی۔ ان کی جگہ اسرائیل فوج کے سابق سربراہ بینجمن گانٹز میونخ کانفرنس میں شریک ہوئے۔ اس کانفرنس کے حاشیے میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جواد ظریف کے خطاب پر کہا، ’’ ان کی خوش بیانی سے بے وقوف نہ بنیں اور ان کے جھوٹ سے دھوکا نہ کھائیں۔‘‘

میونخ سکیورٹی کانفرنس، عالمی رہنماؤں کی جرمنی آمد

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں