1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

يورو زون کے قرضوں کے بحران پر صلاح مشورے جاری

24 اکتوبر 2011

يورو زون کے 17 ممالک کے حکومتی اور رياستی سربراہان نے کل اتوار کو برسلز ميں قرضوں کے بحران پر صلاح مشورے کيے۔ اُن کے اجلاس کا اگلا مرحلہ بدھ کے دن کے ليے طے ہے۔

https://p.dw.com/p/12xqj
جرمن چانسلر ميرکل برسلز کی سربراہ کانفرنس ميں
جرمن چانسلر ميرکل برسلز کی سربراہ کانفرنس ميںتصویر: picture alliance/dpa

زير غور مسائل ميں سب سے زيادہ اہميت يونان کے قرضوں، بينکوں کو ديواليے پن سے بچانا اور يورو زون کے مقروض ممالک کی مدد کے ليے قائم کيے گئے کئی سو ارب کے فنڈ ميں مزيد توسيع ہے۔

يورپ ميں قرضوں کے بحران کی شدت اور اس بارے ميں اختلافات کے باوجود يورو زون کے دو بڑے ممالک جرمنی اور فرانس اس سربراہی کانفرنس کے ايک خوشگوار اجتماع ہونے کا تاثر دينے کی بھر پور کوششيں کر رہے ہيں۔ جرمن چانسلر ميرکل نے کہا: ’’ہم مل جل کر قرضوں کے بحران کا ايک مستقل حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔‘‘۔ فرانسيسی صدر سارکوزی نے کہا: ’’يورپی فنڈ ميں کئی گنا اضافے پر بڑی حد تک اتفاق پايا جاتا ہے۔‘‘ اس کی تيکنيکی تفصيلات طے کی جا رہی ہيں، جن پر ابھی جرمن پارليمنٹ ميں بھی بحث ہونا باقی ہے۔

فرانسيسی صدر سارکوزی
فرانسيسی صدر سارکوزیتصویر: picture alliance/ZUMA Press

تاہم چانسلر انگيلا ميرکل کو بھی معلوم نہيں کہ مجوزہ طريقے کامياب ہوں گے يا نہيں: ’’ماہرين بھی يہ بالکل صحيح طور پر نہيں کہہ سکتے کہ کون سے اقدامات سو فيصد صحيح ہيں، کيونکہ ہم ايک نئے ميدان ميں قدم رکھ رہے ہيں، اورچونکہ يورو زون جيسی کرنسی يونين کی کوئی مثال ماضی ميں نہيں ملتی۔‘‘

برسلز ميں اگلے بدھ کو پھرجمع يورو زون کے رياستی اور حکومتی سربراہان اس پر متفق ہو چکے ہيں کہ بينکوں کے اپنے سرمائے ميں اضافہ ضروری ہے تاکہ وہ يونان اور ممکنہ طور پر دوسرے ممالک کے قرضوں کے ايک حصے کو معاف کردينے کے نتيجے ميں ہونے والے نقصانات کو پورا کر سکيں۔ اس مقصد کے ليے بنکوں کو 100 ارب يورو کی ضرورت ہو گی۔ اگر وہ سرمائے کی کھلی منڈی ميں يہ رقم حاصل نہيں کر سکتے تو يورو زون کے ممالک اپنے عوام کے ٹيکسوں کی رقوم کے ذريعے ان کی مدد کو پہنچيں گے۔ ابھی تفصيلات کا علم نہيں ہے۔

برسلز سربراہ کانفرنس، گروپ فوٹو
برسلز سربراہ کانفرنس، گروپ فوٹوتصویر: dapd

امکان ہے کہ پرائيويٹ اور رياستی بنک يونان کے قرضوں کا 50 تا 60 فيصد حصہ معاف کردينے پر تيار ہو جائيں گے۔

مالياتی منڈيوں ميں يورو زون پر اعتماد کو بحال کرنے اور اسپين، اٹلی اور فرانس کے رياستی بانڈز کی خريد جاری رکھنے کے ليے خاص طور پر اٹلی ميں اقتصادی اصلاحات ضروری ہيں۔ فرانس کے صدر سارکوزی نے کہا: ’’ اٹلی کے تمام سياسی، مالی اور اقتصادی فيصلہ سازوں کے احساس ذمہ داری پر ہمارا اعتماد برقرار ہے۔‘‘

بدھ 26 اکتوبر کو برسلز ميں يورپی سربراہ کانفرنس کے دوسرے مر حلے ميں اہم فيصلوں کا امکان ہے۔

رپورٹ: بيرنڈ ريگرٹ، برسلز / شہاب احمد صديقی

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں