1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرمپ کے جملوں پر ہال میں ’ہوٹنگ‘

عاطف توقیر
26 جنوری 2018

ڈاووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شریک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر ہال میں مختلف ممالک اور کاروباری شخصیات نے ان پر ہوٹنگ کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ’امریکا سب سے پہلے‘ کی پالیسی پر کاربند رہیں گے۔

https://p.dw.com/p/2raXz
Schweiz Weltwirtschaftsforum in Davos | US-Präsident Donald Trump
تصویر: picture-alliance/KEYSTONE/L.Gillieron

ٹرمپ کی تقریر فقط پندرہ منٹ طویل تھی، جس میں انہوں نے امریکی اقتصادیات میں بہتری کے لیے اپنی پالیسیوں کا ذکر کیا، تاہم ان کی جانب سے ’فیک نیوز‘ کے موضوع پر میڈیا کو نشانہ بنایا گیا، تو ہال میں موجود شرکا نے ہوٹنگ کے ساتھ ان کے ان کلمات کو جیسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

آپ کہیں گے تو معذرت کر لوں گا، ٹرمپ

افغان طالبان سے وابستہ چھ افراد امریکی پابندیوں کی زد میں

ترکی شام میں مسلح آپریشن محدود رکھے، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ بہ طور صدر عالمی اقتصادی فورم میں پہلی مرتبہ شریک ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ تمام ممالک کو تجارت اور سلامتی کے امور میں ’امریکی تعاون اور دوستی‘ کا پیغام دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’’امریکا پہلے کا مطلب تنہا امریکا نہ سمجھا جائے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’دنیا ایک مضبوط اور ترقی کرتا ہوا امریکا دیکھ رہی ہے۔ امریکا تمام کاروباروں کے لیے کھلا ہے اور مقابلے کا صحت مند ماحول دوبارہ سے امریکا میں رائج ہو چکا ہے۔‘‘

اپنے روایتی انداز میں ہال میں موجود 15 سو شرکا کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’دنیا کے بہترین شہری‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آزاد تجارت کا حامی ہے، تاہم یہ تجارت مساویانہ بنیادوں پر ہونا چاہیے۔ ان نے حقوقِ دانش، ریاستی سرپرستی میں تجارتی منصوبوں اور صنعتی سبسڈیز کی مذمت بھی کی۔

صدر ٹرمپ کی یہ تقریر ایک ہفتے قبل ان کی انتظامیہ کی جانب سے چین اور جنوبی کوریا کی چند مصنوعات کے لیے نئے محصولات متعارف کرائے ہیں، جس پر چین نے تنقید کی ہے۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی تیزی سے گرتی قدر اور اس پر امریکی وزیرخزانہ کی جانب سے یہ بیان کہ ’کم زور ڈالر امریکی معیشت کے لیے بہتر ہے‘ بھی تنقید کی زد میں ہے۔

تجارت سے متعلق ٹرمپ کے کلمات پر ڈاووس کے ہال میں خاموشی رہی، تاہم جب ٹرمپ نے سوال جواب کے سیشن میں میڈیا اور پریس کو تنقید کا نشانہ بنایا تو ہال میں ان پر ہوٹنگ کی گئی۔