1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹوگو فُٹ بال ٹیم پر حملہ، ہلاکتوں میں اضافہ

9 جنوری 2010

ٹوگو فُٹ بال ٹیم کی بس پر حملے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد اب بڑھ کر تین ہوگئی ہے، جس کے بعد ٹوگو نے ’افریقن نیشنز کپ‘ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/LPaH
ٹوگو فُٹ بال ٹیم کے کھلاڑی، فائل فوٹوتصویر: picture alliance / dpa

کل جمعہ کے روز بندوق برداروں نے ٹوگو فٹ بال ٹیم کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں بس ڈرائیور، ٹوگو فُٹ بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور ایک اور افسر کی موت واقع ہوئی ہے۔

اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے کہا تھا کہ اس حملے میں ٹوگو قومی فُٹ بال ٹیم کے دو کھلاڑی ہلاک جبکہ نو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ٹوگو ٹیم کے گول کیپر کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

دریں اثناء ’کنفیڈریشن آف افریقن فُٹ بال‘ نے کہا ہے کہ اس ناخوشگوار واقعے کے باوجود ’افریقن نیشنز کپ‘ ٹورنامنٹ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی جاری رہے گا۔ علٰیحدگی پسند گروپ ’فرنٹ فار دی لبریشن آف دی اینکلیو آف کابنڈا‘ FLEC نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔ ٹورنامنٹ کل اتوار سے انگولا میں شروع ہو رہا ہے۔

خبر رساں ادارے/گوہر نذیر گیلانی