1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فضائی جھڑپ میں اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مار گرایا تھا، بھارت

4 اکتوبر 2019

بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں برس فروری میں پاکستانی لڑاکا طیاروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔

https://p.dw.com/p/3QixD
Pakistan schießt zwei indische Flugzeuge über Kaschmir-Region ab
تصویر: picture-alliance/dpa/AA/F. Khan

بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش سنگھ بھادریا نے بتایا کہ اس واقعے میں ملوث دو اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی جاری ہے۔ جمعے کے روز بھادریا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ فضائیہ نے اس واقعے کی تفتیش کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

’بھارت نے پاکستان کا کوئی بھی ایف سولہ طیارہ تباہ نہیں کیا‘

’لاشیں گننا ہمارا کام نہیں‘: سربراہ بھارتی فضائیہ

بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 27 فروری کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک میزائل کے ذریعے ایم آئی سیونٹین جہاز کو مار گرایا گیا تھا۔

یہ بات اہم ہے کہ بھارت نے رواں برس فرورری میں پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں بمباری کی تھی، جب کہ اس کے فوراﹰ بعد پاکستانی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول عبور کرتے ہوئے بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس دوران پاکستانی اور بھارتی لڑاکا طیاروں کے درمیان فضائی معرکہ پیش آیا تھا۔ اسی دوران بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہو گیا تھا۔ اس معرکے کے بعد ایک بھارتی لڑاکا طیارہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جب کہ اس کے پائلٹ ابھینندن کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس بھارتی پائلٹ کو تاہم بعد میں پاکستان نے بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔