1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز دس ہزار سے تجاوز کر گئے

23 ستمبر 2019

پاکستانی حکومت نے ملک بھر میں ڈینگی بخار کے خاتمے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3Q5Qv
تصویر: Getty Images/AFP/E. Santelices

پاکستان کی وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ کا کہنا ہے،'' اب تک سولہ افراد ڈینگی کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں ہسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھر گئے ہیں۔‘‘ ساجد شاہ مزید کہتے ہیں کہ اس سال ملک بھر میں ڈینگی کے کل دس ہزار تیرہ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں اور اگلے دس دنوں میں ان میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ساجد شاہ کا کہنا ہے،'' حکومتی سطح پر مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور ڈینگی کے مزید پھیلنے کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘‘

پاکستانی وزارت صحت کے وزیر مملکت ظفر مرزا کا کہنا،'' اس سال ماضی کی نسبت ڈینگی کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کی وجوہات جاننے کے لیے ایک خصوصی تحقیق بھی کی جائے گے۔‘‘

ڈینگی بخار سے تین افراد ہلاک، ویکسین پر انگلیاں اٹھ گئیں

پاکستان میں ڈینگی ہر سال جولائی سے اکتوبر میں ہزاروں افراد کو متاثر کرتا ہے۔ 2011ء میں اس مرض سے قریب تین سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ مریض کو بخار ہوتا ہے، ہڈیاں دکھتی ہیں اور یہ علامات قریب دس دن تک رہتی ہیں۔ کچھ کیسز میں مریض کے جسم میں خون کا رسنا موت کا سبب بن جاتا ہے۔

ب ج، ع ا (روئٹرز)

بنگلہ دیش ڈینگی بخار کی جکڑ میں