1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: نجی طیارہ تباہ، 22 افراد ہلاک

5 نومبر 2010

جمعہ کی صبح پاکستان کے جنوبی شہر کراچی میں ایک نجی کمپنی کے چھوٹے ہوائی جہاز کے کریش کی تصدیق کردی گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام بائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/PzF8
تصویر: picture-alliance/ dpa

پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں صبح کے وقت ایک پرائیویٹ کمپنی کا چھوٹا ہوائی جہاز، اڑان کے بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔ یہ جہاز پاکستانی صوبے سندھ کے شہر نواب شاہ کی جانب روانہ ہوا تھا۔ ہلاکتوں کے بارے میں متضاد اطلاعات ہے۔ اس کی تصدیق کردی گئی ہے کہ سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ہوائی جہاز کا تعلق جے ایس ایئر ویز سے ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے سے بیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ہوائی جہاز میں امریکی آئل کمپنی کے ملازمین سوار تھے۔ اندرون سندھ تیل تلاش کرنے والے کئی غیر ملکی کمپنیاں مصروف ہیں اور ان کے ملازمین کو نواب شاہ کے ہوائی اڈے تک پہنچانے کے لئے چھوٹے چھوٹے ہوائی جہاز استعمال کئے جاتے ہے۔

Pakistan Flugzeug Absturz Air Blue
اسلام آباد: ایئر بلیو کے جہاز کا حادثہتصویر: AP

اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہوائی جہاز ملازمین کو لے کر اندرون سندھ بھٹ شاہ آئل فیلڈ کی جانب روانہ ہوا تھا۔ ٹیک آف کے فوراً بعد ہی یہ جہاز تباہ ہو گیا تھا۔ سول ایویشن کے حکام نے بھی جہاز کے حادثے کی تصدیق کردی ہے۔ جہاز کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے اڑتے ہی ایک انجن میں کسی تیکنیکی خرابی کا ذکر کیا تھا۔ پائلٹ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ واپس لینڈ کرے۔ اس گفتگو کے فوراً بعد ہی جہاز کریش ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ ہوائی جہاز پاکستانی فوج کے ایک گودام COD کے اندر گرا ہے، جو گلش جوہر کے قریب ہے۔ کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بظاہر افراتفری ضرور پائی جاتی ہے لیکن دیگر پروازوں کے شیڈیول متاثر نہیں ہوئے۔

اسی سال، اٹھائیس جولائی کو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کی پہاڑیوں میں خراب موسم کی وجہ سے ایک پرائیویٹ ہوائی کمپنی ائیر بلیوکا جہاز تباہ ہوا تھا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں