1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پستوریئس کی ضمانت پر رہائی

23 فروری 2013

جنوبی افریقہ کے ٹانگوں سے محروم معروف ایتھلیٹ آسکر پستوریئس کو قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔ پولیس ضمانت پر رہائی کی مخالفت کر رہی تھی۔ پستوریئس کے خلاف قتل کا مقدمہ جلد شروع ہو رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/17kTL
تصویر: picture-alliance/dpa

اولمپک اور پیرالمپک گیمز میں غیر معمولی شہرت حاصل کرنے والے ’’بلیڈ رنر‘‘ کی عرفیت سے شہرت حاصل کرنے والے ایتھلیٹ آسکر پستوریئس کو اپنی ماڈل گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ ویلنٹائنز ڈے پر یہ قتل کا وقوعہ پستوریئس کے پریٹوریا شہر میں واقع گھر پر ہوا تھا۔ ضمانت پر رہائی کی عدالتی بحث میں تفتیشی پولیس نے بھی پستوریئس کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی تھی۔

Pistorius vor Gericht am 22.02.3013
جمعے کے روز پستوریئس عدالتی کارروائی شروع ہونے سے قبل کٹہرے میںتصویر: Reuters

چیف مجسٹریٹ ڈیسمنڈ نائر (Desmond Nair) نے سخت شرائط پر ٹانگوں سے محروم ایتھلیٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا۔ ضمانت پر رہائی کے فیصلے میں چیف مجسٹریٹ نے بھی پستوریئس کی بیان کردہ قتل کے واقعات پر شک کا اظہار کیا۔ ضمانت پر رہائی کی عدالتی کارروائی چار دن تک جاری رہی۔ ضمانت کی شرائط پر وکلائے استغاثہ اور دفاع کے درمیان اتفاق رائے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔

چیف مجسٹریٹ نے آسکر پستوریئس کو ضمانت کے لیے ایک ملین رینڈ یعنی ایک لاکھ تیرہ ہزار امریکی ڈالر کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ اس میں گیارہ ہزار تین امریکی ڈالر کے مساوی جنوبی افریقی کرنسی نقد رقم کی صورت میں جمع کروانا بھی شامل تھی۔ ضمانت کے بعد عدالتی حکم پر پستوریئس کو اپنا پاسپورٹ بھی پولیس کے پاس جمع کروانا ہو گا۔ پستوریئس کے پاس اگر کوئی اور آتشیں اسلحہ موجود ہے تو اسے بھی پولیس کے پاس جمع کروانا لازمی ہے۔ مقدمے کے فیصلے تک پستوریئس پریٹوریا کی ضلعی حدود سے باہر بغیر اجازت نہیں جا سکتے۔ اس کے علاوہ قتل کے مقدمے کی کارروائی کی تکمیل تک وہ کسی بھی قسم کی منشیات یا الکوحل کا استعمال نہیں کر سکے گا۔

Südafrika Sport Oscar Pistorius mit Freundlin Reeva Steenkamp
آسکر پستوریئس اور مقتول گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپتصویر: picture-alliance/AP

ضمانت پر رہائی کے بعد آسکر پستوریئس کے ایک انکل آرنلڈ پستوریئس کا کہنا تھا کہ انہیں اس کا یقین تھا کہ جمعے کے روز پستوریئس کو ضمانت پر رہائی مل جائے گی لیکن وہ اور تمام فیملی ریوا اسٹیین کیمپ کی ناگہانی موت کا دکھ بھی محسوس کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ریوا اسٹین کیمپ کے ایک کزن شیرون اسٹین کیمپ کا کہنا ہے کہ وہ پستوریئس کی ضمانت کی رہائی کی کارروائی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ شیرون اسٹین کیمپ نے نیوز ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پستوریئس کو ضمانت ملتی ہے یا نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ سارا خاندان ریوا کے بغیر ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ پولیس اور استغاثہ پستوریئس کے بیان سے اتفاق نہیں کرتے کہ اس نے دانستہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو گولی نہیں ماری اور وہ اسے قتل عمد سے تعبیر کرتے ہیں جبکہ وکلائے دفاع اس قتل کو ایک حادثہ قرار دے رہے ہیں۔ پستوریئس نے عدالت میں حلفاً کہا ہے کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ پر گولی حادثاتی طور پر کچھ خطرہ محسوس کرتے ہوئے چلائی تھی۔

چیف مجسٹریٹ نے پستوریئس کے قتل کے مقدمے کی کارروائی کے لیے اگلی پیشی چار جون کے لیے مقرر کی ہے۔ ضمانت پر رہائی کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ پستوریئس قتل کے مقام پر یعنی اپنے مکان پر نہیں جا سکے گا۔ اس دوران قتل کی تفتیش کرنے والے انکوائری افسر ہلٹن بوتھا کو بعض الزامات کے تحت اس ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

(ah/ng(AP