1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیلسی کلنٹن کی شادی: پس پردہ تیاریاں

29 جولائی 2010

امریکی شہری ہفتے کے روز ہلیری کلنٹن، موجودہ امریکی وزیر خارجہ اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اکلوتی بیٹی چیلسی کلنٹن کی شادی کا بڑی بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور سب کی نظریں اسی جانب مرکوز ہیں ۔

https://p.dw.com/p/OXOe
تصویر: picture-alliance/dpa

تیس سالہ چیلسی اس ویک اینڈ پر اپنے بتیس سالہ بوائے فرینڈ مارک مزوینسکی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔ ان کی شادی کی تقریب نیویارک سے سو کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ایک چھوٹے شہر رائن بیک میں متوقع ہے۔ لیکن سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ امریکی میڈیا اس شادی کو ویڈنگ آف دی سینچری قرار دے رہا ہے۔ جبکہ کلنٹن خاندان کی کوشش ہے کہ اس شادی کے بارے میں کم سے کم معلومات عام ہوں۔

اور یہیں امریکی اور یورپین رویالٹیز کی شادیوں کا فرق نمایاں ہوجاتا ہے۔ جب یورپ کے شاہی خاندان میں شادی ہوتی ہے تو سب کچھ کیمرے کی آنکھ سے ہوتا ہواعوام تک پہنچتا ہے۔ جیسا کچھ عرصے قبل سویڈن کی شہزادی وکٹوریہ کے شادی کی تیاریوں کے دوران دیکھنے میں آیا۔

مگر کلنٹن فیملی میں سب کچھ ٹاپ سیکرٹ ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس شادی کے بارے میں معلومات حاصل کرنا افغانستان کے صدر حامد کرزئی کی حکمت عملی کے بارے میں سراغ لگانے سے زیادہ مشکل ہے۔

Hillary Clinton bei Rede in Sioux Falls mit Bill Clinton und Tochter Chelsea
چیلسی اپنے والد بل کلنٹن اور والدہ ہلیری کلنٹن کے ہمراہتصویر: AP

رائن بیک نامی یہ شہر جہاں چیلسی کلنٹن کی شادی متوقع ہے Chappaqua میں ہلیری اور بل کلنٹن کی رہائش گاہ کے قریب واقع ہے۔ یہاں سکیورٹی بھی کافی سخت کردی گئی ہے اوریہاں کے تقریبا تمام ہوٹلز مکمل طور پر بک ہوچکے ہیں۔

چیلسی کلنٹن اور ان کے بوائے فرینڈ مزوینسکی جوان عمری ہی سے واشنگٹن میں دوست بن گئے تھے اور پھر بعد میں دونوں اکھٹے اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہے۔ دونوں آج کل نیویارک میں رہتے ہیں جہاں میزوینسکی ایک انویسمنٹ بینک میں کام کرتے ہیں اور چیلسی نے سال رواں کے اوائل میں Columbia Universitys School of Public Health سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

مزوینسکی بھی چیلسی کی طرح ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور Democratic Congress کے سابق نمائندوں اڈ مزوینسکی اور مایوری مزوینسکی کے بیٹے ہیں ۔ جو کلنٹن خاندان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں۔

ماہ رواں 31 جولائی کو طے پائے جانے والی اس شادی میں امریکی صدر بارک اوباما ٹالک شو ’کوین اوپرا وینفرے‘ مشہور گلوکارہ بابرا سٹرائزنڈ اور ہولی وؤڈ کے معروف ہدایت کار سٹیون اشپیل برگ کی شرکت کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

ہلیری کلنٹن جو آج کل اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں MOTB یعنی Mother Of The Bride کہلاتی ہیں کہتی ہیں کہ ان کی بیٹی کی شادی ان کی زندگی کا سب سے اہم موقع ہے۔

جبکہ بل کلنٹن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ شادی کے موقع پر نہیں روئیں گے۔

رپورٹ : بریخنا صابر

ادارت : کشور مصطفی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں