1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فن لینڈ: پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند قومی اتحاد کی جیت

18 اپریل 2011

فن لینڈ میں اتوار کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند قومی اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ حیران کن طور پر قوم پرست جماعت True Finns Party تیسرے نمبر پر رہی۔

https://p.dw.com/p/10vE2
Timo Soini ٹرو فنز کے چیئر مین انتخابات میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP/Lehtikuva

رخصت ہونے والے وزیراعظم Mari Kiviniemi کی جماعت کو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 16 نشستوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور یہ چوتھے نمبر پر رہی۔ سابق حکومت کے وزیرخزانہ اور قومی اتحاد کے سربراہ Jyrki Katainen اب یقینی طور پر ملک کے نئے وزیراعظم کے حیثیت سے حکومت بنائیں گے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی 42 نشستیں حاصل کرکے کامیابی حاصل کرنے والی دوسری سب سے بڑی جماعت ہے۔

Flash-Galerie Portugal beantragt Finanzhilfe
پرتگال کے لیے یورپی یونین کا یبل آؤٹ پروگرام مشکلات کا شکار ہوسکتا ہےتصویر: picture-alliance/dpa

ٹرو فنز کی اس شاندار کارکردگی اور ممکنہ طور پر اگلی حکومت میں شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ یورپی یونین کا پرتگال کو بیل آؤٹ کرنے کا منصوبہ مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ یورو زون کے دیگر ممالک کے برخلاف فن لینڈ کی پارلیمنٹ کو یورپی یونین کے بیل آؤٹ فنڈز پر ووٹنگ کا حق حاصل ہے۔ ٹرو فنز کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ فن لینڈ کے عوام یورپی یونین کی کمزور اور بحران کا شکار معیشتوں، جیسا کہ یونان، آئرلینڈ اور پرتگال کو سہارا دینے کے یورپی یونین کے منصوبوں کے مخالف ہیں۔ واضح رہے کہ ٹروفنز پرتگال کے لیے بیل آؤٹ منصوبے کی مخالف ہے۔

اعتدال پسند قومی اتحاد بیس اعشاریہ چار فیصد ووٹ ہی حاصل کر سکی اور حکومت بنانے کے لیے اسے ٹرو فنز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ ٹرو فنز نے دو ہزار سات کے انتخابات میں صرف چار اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کر سکی تھی۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں اڈارے

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید