1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیپئر: پاکستان کے لیے263 رنز کا ہدف

1 فروری 2011

نیوزی لینڈ نے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ میزبان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو باسٹھ رنز بنائے۔

https://p.dw.com/p/108Ae
تصویر: AP

چھ ایک روزہ میچوں کے سلسلے میں کھیلے جا رہے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آسان وکٹ پر سلامی بلے بازوں نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ مارٹین گپٹل اور جمی ہُو نے پہلی وکٹ کی شراکت میں چالیس رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی گپٹل تھے، جنہوں نے سترہ گیندوں پر اکیس رنز بنائے۔ وہ وہاب ریاض کی گیند پر یونس خان کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد وہاب ریاض نے عمدہ بولنگ سے نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر اڑا کے رکھ دیا۔ ریاض نے ہُو اور ٹیلر کو بالتریب تیرہ اور چار رنز پر آؤٹ کیا۔ سکاٹ سٹائرس گیارہ کے انفرادی سکور پر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ ولیمسن کو محمد حفیظ نے آؤٹ کر دیا۔

Brendon McCullum
برینڈن مکیلمتصویر: UNI

اس نازک موقع پر جب نیوزی لینڈ کا سکور79 تھا اور پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے تو فرینکلین کی عمدہ اننگز نے بلیک کیپز کو سہارا دیا۔ انہوں نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے باسٹھ رنز بنائے۔ انہیں شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد برینڈن مکیلم نے 37 اور ان کے بھائی نیتھن مکیلم نے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز نے نیوزی لینڈ کو مشکل وقت سے نکال باہر کیا۔

پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے تین جبکہ شاہد آفریدی، عبد الزاق اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اب تک یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ اس سیریز کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں