1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

آسٹریا: جنسی حملوں کا خدشہ، خواتین کو الارم دیے جائیں گے

بینش جاوید
22 دسمبر 2016

یورپی ملک آسٹریا میں پولیس چھ ہزار خواتین کو پاکٹ الارم فراہم کرے گی تاکہ اس سال کی آخری شب کی گہما گہمی کے دوران وہ کسی ناخوش گوار واقعے سے بچ سکیں۔

https://p.dw.com/p/2UjzE
Deutschland Rosenmontagszug in Köln
تصویر: Getty Images/V. Hartmann

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق آسٹریا کی پولیس یہ اقدام گزشتہ برس جرمنی کے شہر کولون میں ہونے والے کئی سو جنسی حملوں جیسے کسی واقعے سے بچنے کی خاطر اٹھا رہی ہے۔ گزشتہ برس کولون میں نئے سال کی شب کے موقع پر کئی سو خواتین کو جنسی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ ایسے آلات ہیں، جن سے ایک تیز چبھتی ہوئی آواز نکلتی ہے۔ یہ آلات خواتین کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دیے جائیں گے، جہاں توقع ہے کہ کئی ہزار افراد سال کی آخری شب کو سٹرکوں اور بازاروں میں نئے سال کا جشن منائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ویانا میں پولیس کو اس طرح کے کسی حملے کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی تھی۔

Köln vs. Leverkusen unter verschärften Sicherheitsvorkehrungen
جرمنی کے شہر کولون میں پولیس کو بارہ سو شکایات موصول ہوئی تھیںتصویر: DW/M. Rohwer-Kahlmann

جرمنی کے شہر کولون میں پولیس کو بارہ سو شکایات موصول ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق پانچ سو کے قریب شمالی افریقی اور عرب نژاد نوجوانوں نے خواتین کو جنسی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید