1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی سینیٹر کیری کی اخوان المسلمون کے نمائندوں سے ملاقات

11 دسمبر 2011

مصر میں حالیہ الیکشن کے نتائج پر اسرائیل سمیت کئی مغربی ملکوں میں تشویش کا عنصر پایا جاتا ہے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں اخوان المسلمون کی نمائندہ سیاسی جماعت ’فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی‘ کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں ۔

https://p.dw.com/p/13Qjh
تصویر: dapd

مصر میں جاری انتخابی عمل کے پہلے مرحلے میں اخوان المسلمون کی کامیابی کے بعد مغربی اقوام میں جو احساس پیدا ہونے لگا ہے، امکاناً اس احساس کی روشنی میں امریکی سینیٹر جان کیری مصر پہنچ کر اہم نوعیت کی ملاقاتوں میں مصروف رہے۔ ان ملاقاتوں کے بعد جان کیری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصر کو اس وقت گھمبیر اقتصادی چیلنج کا سامنا ہے۔ اس باعث مصری قیادت کو جلد از جلد انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ مالی مفاہمت کو طے کر لینا چاہیے تا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو۔کیری کے مطابق مصر میں اگر اقتصادیات کی طرف توجہ مرکوز نہ کی گئی تو سماجی اور انتظامی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

epa03014405 A handout photograقh made available by the Egyptian Military Office on 24 November 2011, shows Egyptian Field Marshal Mohamed Hussein Tantawi (R), head of the ruling Supreme Council of the Armed Forces, meeting with former Prime Minister Kamal Ganzouri (L), in Cairo, Egypt, 23 November 2011. Media reports state that Ganzouri, who has been Egypt's Prime Minister from 1996 to 1999, was asked by the ruling Supreme Council of the Armed Forces to form a new government just a few days before parliamentarian elections due to be held on 28 November. EPA/EGYPTIAN MILITARY OFFICE/HANDOUT HANDOUT EDITORIAL USE ONLY/NO SALES +++(c) dpa - Bildfunk+++
جان کیری نے مصر کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیتصویر: picture-alliance/dpa

مصر بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ تین ارب ڈالر سے زائد کے ایک مالیاتی پیکج پر بات چیت کر رہا ہے۔ حسنی مبارک کے زوال کے بعد سے مصر کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر اس زرمبادلہ کا حجم 36 ارب ڈالر سے زائد تھا، جو اب نومبر کے اختتام پر سکڑ کر 20 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ مصر کو حسنی مبارک کے زوال کے بعد سے جس سیاسی انتشار کا سامنا ہے، اس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار مصری معاشی حالات سے شاکی دکھائی دیتے ہیں۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان کیری نے مصر میں قیام کے دوران عسکری کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل محمد حسین طنطاوی کے ساتھ ملاقات کے علاوہ الیکشن کے پہلے مرحلے میں سبقت رکھنے والی سیاسی جماعت فریڈیم اینڈ جسٹس پارٹی کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔

اخوان المسلمون کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ امریکی سینیٹر جان کیری اور قاہرہ میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے ساتھ ان کی سیاسی جماعت کے تین اہم رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اخوان کی جانب سے واضح کیا گیا کہ اگر ان کی حکومت قائم ہوتی ہے تو وہ انسانی حقوق کے احترام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معاہدوں کی بھی پاسداری کرے گی۔ ماضی میں اخوان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر نظرثانی کا ارادہ رکھتی ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سینیٹر جان کیری نے اخوان المسلمون کے اراکین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی کامیابی حیران کن نہیں ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں