1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھکاری قوم کبھی عظیم نہیں بنتی، عمران خان

19 اگست 2018

نو منتخب پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے حلف برداری کے بعد آج پہلی مرتبہ قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس دوران احتساب اور بچتی اقدامات کی بات کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔

https://p.dw.com/p/33Ocr
تصویر: Reuters/PTI

عمران خان نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ پرانے وزرائے اعظم کی طرح ان کے پانچ سو سے زائد ملازمین نہیں ہوں گے بلکہ صرف دو نوکر ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے زیر استعمال صرف دو گاڑیوں ہوں گی اور پچاس سے زائد دیگر گاڑیوں کو نیلام کر دیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ٹیکس کی وصولی کا نظام کو بہتر بنانے کا بھی ذکر کیا۔ عمران خان کے بقول وہ چیف جسٹس سے بھی ملاقات کریں گے اور درخواست کریں گے بیواؤں کے مقدموں کی خاص طور پر جلدی نمٹایا جائے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ رقم کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف کمیٹیاں بنائی جائیں گی، جو بیرون ملک سے رقم واپس پاکستان لانے کے لیے کوششیں کریں گے۔

Pakistan - Imran Khan wird zum Premier vereidigt
تصویر: picture alliance/AP Photo/Press Information Department

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں اور ہسپتالوں پر توجہ دی جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ وہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں  سے رابطہ کریں گے اور ان سے وہاں مقیم پاکستانیوں کی سہولیات فراہم کرنے کا کہا جائے گا۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ وہ بانی پاکستان محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں کیریئر  بنانے کے لیے نہیں آئے تھے۔ اپنے خطاب کے ابتدا میں انہوں نے کہا کہ اس دوران پاکستان کو درپیش مشکلات اور ان کا حل پیش کریں گے۔

Imran Khan
تصویر: picture-alliance/AP Photo/K.M. Chaudary

انہوں نے کہا کہ آج ناکافی اور نامناسب خوراک کی وجہ سے پاکستان کی 45 فیصد بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو نما صحیح طور پر نہیں ہو پاتی۔ وزیر اعظم کے مطابق پاکستان کو کبھی بھی اتنے گھمبیر معاشی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ عمران خان مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے یہ خطاب کریں گے تاہم بعد ازاں اس کا وقت ساڑھے نو بجے کر دیا گیا۔ سترہ اگست کو عمران خان کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا اور انہوں نے اٹھارہ اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ 116 نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔