1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حزب اللہ کی سرنگیں، اسرائیل کا کارروائی کا اعلان

4 دسمبر 2018

اسرائیلی فوج نے آج منگل کو حزب اللہ کی ایسی کئی مبینہ سرنگوں کا سراغ لگانے کا دعوٰی کیا ہے، جو یہ تنظیم مبینہ طور پر اسرائیلی سرزمین میں در اندازی کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھی۔

https://p.dw.com/p/39Slu
تصویر: Reuters/R. Zvulun

اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے بتایا ہے کہ حملے کے لیے استعمال ہونے والی یہ سرنگیں ابھی تک فعال نہیں ہو پائی تھیں۔ تاہم انہوں نے ان کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یہ تفصیلات بتائیں کہ انہیں کس طرح سے تباہ کیا جائے گا۔

کونریکس نے یہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرنگوں کے خاتمے کی کارروائی اسرائیلی سرزمین پر ہی ہو گی۔ ساتھ ہی انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اس کے بعد شیعہ تنظیم حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسرائیل  اور حزب اللہ 2006ء میں ایک جنگ بھی لڑ چکے ہیں۔

Israel Militäroperation an der Grenze zum Libanon
تصویر: Reuters/Israel Defence Force

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے آپریشن ناردن شیلڈ شروع کیا ہے تاکہ سرحد پار حملوں کے لیے بنائی جانی والی ان سرنگوں کو بے نقاب کیا جائے، جنہیں دہشت گرد تنظیم حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے کھودا ہے۔‘‘

عسکریت پسند فلسطینی تنظیم حماس پر بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اس نے بھی غزہ پٹی میں ایسی ہی سرنگیں کھودی ہوئی ہیں۔

ان سرنگوں کے خاتمے کے لیے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے پیر تین دسمبر کی رات دیر گئے ملاقات کی تھی۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں