1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ریسکیو سروس کے لیے رکاوٹ بن جانے والے سو ڈرائیوروں کو جرمانہ

8 مارچ 2019

جرمنی میں اس وقت سو سے زائد ڈرائیوروں کی پریشانی یہ ہے کہ انہیں ایک ہائی وے پر ریسکیو کارکنوں کے راستے کی رکاوٹ بن جانے کی کیا قیمت چکانا ہو گی۔ اس تشویش کی وجہ ایک ایسا ہائی وے کریش ہے، جس میں وہ خود ملوث نہیں تھے۔

https://p.dw.com/p/3EgR6
ایک جرمن آٹوبان پر ڈرائیوروں کی طرف سے ایک حادثے کے بعد بنایا گیا ’ریسکیو کوریڈور‘تصویر: picture-alliance/dpa/P. Steffen

کسی بھی شاہراہ پر کسی حادثے کے بعد فوری مدد کرنے والی ریسکیو ٹیموں کے کارکنوں کے لیے ہنگامی طور پر راستہ چھوڑ کر ’ریسکیو کوریڈور‘ بنا دینا ایک ایسا عمل ہے، جو بہت سی قیمتیں انسانی جانیں بچا سکتا ہے۔ جرمنی میں بھی ہمشیہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ لیکن ایک واقعے میں ایسا بروقت نہ ہو سکا اور اب 100 سے زائد ڈرائیور یہ سوچ کر پریشان ہیں کہ ان کی اس غلطی کا نتیجہ کیا نکلے گا۔

پاکستان روڈ نیٹ ورک کے لحاظ سے دنیا کا اکیسواں بڑا ملک

جہاں تک جرمن پولیس کے قانونی موقف کا تعلق ہے تو وہ چاہتی ہے کہ اس غلطی کے مرتکب ڈرائیوروں کو مجموعی طور پر کم از کم بھی 23 ہزار یورو (25 ہزار 800 امریکی ڈالر کے برابر) جرمانہ ہونا چاہیے کیونکہ وہ ایک بڑی شاہراہ پر شدید نوعیت کے ایک حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں کے لیے ’ایمرجنسی کوریڈور‘ بنانے میں ناکام رہے تھے۔

جنوب مغربی جرمنی کے دو بڑے شہروں کارلسروہے اور ہائیڈل برگ کے درمیان A5 یا قومی شاہراہ نمبر پانچ پر یہ حادثہ جمعرات سات مارچ کو سہ پہر دو بجے سے کچھ پہلے پیش آیا تھا۔

یہ کریش اس وقت ہوا جب بہت تیز رفتاری سے سفر کرنے والے ایک ٹرک نے ایک دوسرے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی تھی۔

جس ٹرک نے ٹکر ماری، اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے اس کے ٹرک سے زخمی حالت میں نکالنے کے لیے فائر بریگیڈ کے کارکنوں کا موقع پر پہنچنا لازمی تھا۔ اس ڈرائیور کو اس کے سامنے سے بری طرح تباہ ہو جانے والے ٹرک سے نکال کر ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر ایک قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ لیکن پولیس بہت ناراض تھی۔

موقع پر موجود پولیس کے انتہائی غیر مطمئن اہلکاروں کو شکایت اس وقت اسی آٹوبان پر سفر کرنے والے اور اپنی اپنی گاڑیوں کی ڈرائیونگ سیٹوں پر بیٹھے ان سو سے زائد افراد سے تھی، جو کوشش کے باوجود ہنگامی طور پر ریسکیو گاڑیوں کے لیے راستہ چھوڑنے میں ناکام رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ان ڈرائیوروں کی وجہ سے ہائی وے کے جس حصے پر ’ہنگامی کوریڈور‘ نہ بن سکا، وہ تقریباﹰ پانچ کلومیٹر طویل تھا۔

اس حادثے کے بعد جب ریسکیو کارکن زخمی ڈرائیور کی جان بچانے میں مصروف تھے، تو اس موٹر وے پر ٹریفک جام مزید پھیل کر 20 کلومیٹر طویل ہو گیا تھا۔ جرمن ہائی وے پولیس کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں مادی نقصانات کی مالیت تقریباﹰ 50 ہزار یورو بنتی ہے۔

لیکن جس غلطی کے یہ 100 سے زائد ڈرائیور مرتکب ہوئے، اس کی تلافی کے لیے انفرادی جرمانوں کی صورت میں انہیں مجموعی طور پر تقریباﹰ 23 ہزار یورو تو پولیس کو ادا کرنا ہی ہوں گے۔

م م / ع ت / آلیکسانڈر پیئرسن

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں